ابنا: دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سنيچر کو فری سیرین آرمی کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ ٹھکانہ شام اور ترکی کی سرحد پر تھا۔ النصرہ کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس نے ترکی سے شام میں داخل ہونے والے فری سیرین آرمی کے کئی جنگجوؤں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔النصرہ فرنٹ کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ جب اس سے پہلے شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ جبھۃ الاسلامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب فری سیرین آرمی کی ہدایات پر عمل نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ نام نہاد فری سیرین آرمی ہی وہ دہشتگرد تنظیم ہے جسے مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے اور اس نے ہی بشار اسد کی قانونی حکومت کے خلاف مسلحانہ جنگ شروع کی تھی۔......./169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487084
شام میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں ہیں۔